فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں گھریلو ملازمہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ایڈن ویلی میں 11 سالہ گھریلو ملازمہ کو اہلخانہ نے تشدد کا نشاانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق منیر نامی شخص کے بچے ہمسایوں کے گھر مور دیکھنے گئے تھے، ہمسایوں کے گھر منیر کے بچوں کا جھگڑا ہوا جس کے بعد منیر اس کی اہلیہ اور بیٹے نے بعد میں 11 سال کی گھریلو ملازمہ پر تشدد کیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منیر، اس کی اہلیہ کو گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں۔
تشدد کا شکار بچی مل نہیں رہی تلاش کررہے ہیں، چائلڈ پروٹیکشن بیورو
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکسن بیورو سارہ احمد کا کہنا ہے کہ تشدد کا شکار بچی مل نہیں رہی اسے تلاش کررہے ہیں، اطلاعات ہے کہ تشدد کا شکار بچی کو اس کے والدین نے ہی چھپا دیا ہے۔
سارہ احمد کے مطابق بچی کو تلاش کرکے مزید تفصیلات بھی حاصل کی جائیں گی، بچی پر تشدد کی خبر ملتے ہی فوری ایف آئی آر کٹوائی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کے ساتھ مل کر بچی کو تلاش کررہے ہیں، کم سن بچوں سے متعلق ہماری زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، تشدد کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔