منگل, جون 18, 2024
اشتہار

6 سالہ معصوم بچی زیادتی کے بعد قتل، اغواء کی ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کے واقعات تشویشناک حد تک بڑھ گئے، ایک اور افسوسناک واقعے میں 6 سالہ معصوم بچی کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کردیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تلنگانہ کے پداپلی ضلع میں ایک 6 سالہ معصوم بچی زیادتی کے بعد قتل کردی گئی۔

سلطان آباد میں واقع ایک رائس مل میں اپنی ماں کے ساتھ سوئی ہوئی 6 سالہ بچی کو اسی مل میں کام کرنے والا ڈرائیور بالرام اٹھا کر رائس مل کے باہر جھاڑیوں میں لے گیا اور بچی کو عصمت ریزی کے بعد قتل کردیا۔

- Advertisement -

ماں جب نیند سے بیدار ہوئی تو بچی کو پاس نہ پا کر ساتھیوں کے ہمراہ اطراف کے علاقے میں بیٹی کو تلاش کیا، اس دوران بچی کی نعش جھاڑیوں سے برآمد ہوئی۔

پولیس نے رائس مل کے سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا تو بلرام کو لڑکی کو اپنے کندھے پر اٹھا کر لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

ملز ملازمین ملزم کی شناخت کے بعد اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا، پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور لڑکی کی نعش کو اسپتال منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اس سے قبل بھارتی حیدرآباد میں افسوسناک حادثہ رونما ہوا، آرٹی سی بس نے انٹر میڈیٹ کی طالبہ 15 سالہ مسیرا مہوین کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں 15سالہ طالبہ جاں بحق ہوگئی۔

طالبہ گزشتہ روز یوسف گوڑہ روڈ پرآر ٹی سی بس سے اترتے ہوئے توازن کھو بیٹھی جس کے نتیجے میں لڑکی بس کے ٹائروں کی نیچے آ کر حادثے کا شکار ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق بچی کا موقع پر ہی انتقال ہوگیا تھا، جس کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، متوفی خانگی جونیئر کالج یوسف گوڑہ میں فرسٹ ایئر کی طالبہ تھی، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں