The news is by your side.

Advertisement

راجن پورمیں 12 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

راجن پور: پنجاب کے ضلع راجن پور میں 12 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق راجن پور کے علاقے داجل میں 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم جمیل نے ساتھی کے ساتھ مل کر بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا، بچی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ داجل میں ملزمان کے خلاف قتل اور زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آر پی او سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی جس کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بچی کے لواحقین کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے ، ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں