پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

دہلی میں نابالغ بچی زیادتی کا نشانہ بن گئی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی میں مبینہ طور پر افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، پولیس کی جانب سے کارروائی نہ کرنے پر تھانے کے باہر احتجاج کیا گیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق متاثرہ بچی کے والدین تھانے کے چکر لگا رہے ہیں، جبکہ مقدمہ درج کرنے کے بجائے پولیس متاثرہ کے اہل خانہ کو دھمکیاں دے رہی ہے۔

متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ لڑکا بالغ ہے۔ اس نے ان کی بیٹی کو کسی نا معلوم جگہ لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، ہم نے رات بھر بچی کو ڈھونڈا، بچی اگلی صبح میٹرو اسٹیشن کے قریب سے ملی۔

- Advertisement -

تھانے کے باہر احتجاج کا دائرہ بڑھنے لگا تو ضلع کے اعلیٰ حکام بھی پولیس اسٹیشن پہنچ گئے۔

خاتون پہلوانوں کا جنسی استحصال، بی جے پی نے ملزم کے بیٹے کو ٹکٹ دیدیا

پولیس کے اعلیٰ حکام نے متاثرہ بچی کے اہل خانہ کو سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی، جبکہ بچی کو دوبارہ طبی معائنے کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں