بھارت میں خواتین مسلسل جنسی زیادتیوں اور ہراسگی کا شکار ہو رہی ہیں، روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے، ایک اور تازہ واقعے میں ریاست آسام میں نابالغ لڑکی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کلکتہ میں لیڈی ڈاکٹر سے زیادتی کا معاملہ ابھی ٹھنڈا نہیں ہوا کہ دہلی میں ایک لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق 10ویں جماعت میں پڑھنے والی 14 سالہ طالبہ جب ٹیوشن کلاس سے گھر واپس لوٹ رہی تھی کہ شام 7 بجے سے 8 بجے کے درمیان تین ملزمان بچی کو اُٹھا کر لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے لڑکی کو بوربھیٹی کے علاقے میں سڑک کنارے پھینک دیا۔ تقریباً ایک گھنٹے بعد مقامی لوگوں نے لڑکی کو برہنہ اور بیہوشی کی حالت میں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی اور اسے اسپتال منتقل کیا۔
نشے میں دھت امریکی خاتون کی ڈرائیونگ سے 9 سالہ بیٹا جان سے گیا
افسوسناک واقعے کے بعد آسام کے عوام سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا، مظاہرین کی جانب سے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے، یہ بھی اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔