راولپنڈی : پاکستان کے شہر راولپنڈی سے اغوا کے بعد فروخت کی جانے والی نو سال کی بچی بازیاب کراکر دو اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے 9 سال بچی کو اغوا کر کے فروخت کرنے کے واقعے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچی بازیاب کرالی۔
پولیس نے بتایا کارروائی کے دوران 2اغوا کاروں کو بھی گرفتار کرلیا ہے اور مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئےچھاپے جاری ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ تھانہ ایئرپورٹ گلریز کی حدودسے 10مئی کو بچی کو اغوا کیا گیا اور اغواکاروں نے بچی کو اغوا کے بعد فروخت کردیا تھا۔
حکام کے مطابق مقامی افراد کی مدد سے بچی کو بازیاب کرایا، بچی کو پوش سیکٹر میں بیوٹی پارلر میں فروخت کیا گیا تھا۔