پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

شادی کی تقریب سے کمسن بچیاں غائب، درد ناک واردات

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں جنسی زیادتی کے واقعات تھم نہ سکے۔ ریاست اتر پردیش میں کمسن بچیوں کے ساتھ ریپ کا ایک اور درد ناک واقعہ پیش آگیا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شہر بجنور میں شادی کی تقریب کے دوران نامعلوم شخص نے دو کمسن بچوں کو اغوا کر کے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

متاثرہ بچیوں کو ہفتہ کی شام اُس وقت اغوا کیا گیا جب تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ دونوں گانے پر رقص کر رہی تھیں اور تھوڑی دیر بعد لاپتا ہوگئیں۔ اہل خانہ نے دونوں کو کئی گھنٹے تک تلاش کیا مگر وہ نہ ملیں۔

- Advertisement -

پولیس نے شکایت موصول ہونے کے بعد آپس پاس کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا، بعد ازاں دونوں قریبی جنگل سے بے ہوشی کی حالت میں پائی گئیں۔

پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ ایک پولیس آفیسر نے بتایا کہ تقریب میں بنائی گئی ویڈیوز کا جائزہ لے رہے ہیں، ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

متاثرہ بچیوں کی عمریں 5 سے 6 سال کے درمیان ہیں اور دونوں اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں