پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

چوری کرتے ہوئے دکان میں آگ لگنے سے چور ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

دکان میں چوری کرتے ہوئے خوفناک آتشزدگی سے ایک چور جھلس کر ہلاک جب کہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے ضلع بال مٹھہ تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں کم عمر نوجوان چوری کے دوران اپنی جان گنوا بیٹھا جب کہ دوسرا زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رات گئے 3 نوجوان موم بتی کی مدد سے ایک دکان میں چوری کر رہے تھے کہ اس دوران ایک کا پاؤں پھسل گیا اور پیٹرول گیلن پر جاگرا جس سے موم بتی ہاتھ سے گری اور آگ بھڑک اٹھی۔

- Advertisement -

پھسلنے والا نوجوان موقع پر ہی جھلس کر ہلاک ہو گیا جب کہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔ دکان کے دروازے پر کھڑا تیسرا چور آگ سے محفوظ رہا اور اس کے شور مچانے پر اہل علاقہ اٹھ کر جائے وقوعہ پر پہنچے۔

اطلاع ملنے پر مقامی تھانے کی پولیس پہنچ گئی جس نے لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا جب کہ تیسرے چور کو گرفتار کر لیا۔ ڈی ایس پی آشوتوش سیتم کا کہنا ہے کہ تینوں چور آپس میں دوست تھے اور وہ نابالغ تھے۔

زخمی لڑکے کا جسم 75 فیصد تک جھلس چکا ہے جس کی جان کو خطرہ لاحق ہے اور ڈاکٹرز اس کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں