قومی ٹیم کے فاسٹ بولر میر حمزہ نے بابر اعظم سے متعلق دلچسپ قصہ سنا دیا۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر میر حمزہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور کرکٹ کے میدان میں پیش آئے دلچسپ قصہ بیان کیا۔
میزبان نے پوچھا کہ بابر اعظم موجود ہیں اور دو رنز چاہئیں، آپ نے ان کے خلاف پی ایس ایل میں کھیلا ہے تو اب آپ کیا کریں گے۔
میز حمزہ نے کہا کہ بابر اعظم ہمارے ٹیم کے بہترین کھلاڑی ہیں، ان سے متعلق ایک کہانی سناتا ہوں کہ جب پی ایس ایل میں ان کو گیند کررہا تھا تو ایسا لگا کہ وہ گیند کو ’ریڈ‘ کررہے ہیں، جب میں گیند کرکے واپس آیا تو بابر نے بیٹ پکڑ کر میری طرف دیکھ رہے تھے کہ میں گیند کی کونسی سائیڈ کو چمکا رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بابر نے میری دو تین گیندیں آرام سے کھیلی مجھے محسوس ہوا کہ وہ میری بولنگ کو دیکھ رہے ہیں جب میں دوبارہ گیا تو بال کو چھپا کر چمکانا شروع کیا تو بابر اعظم مسکرانے لگ گئے۔
میر حمزہ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ بابر اعظم بولر کی اگلی گیند کو پہلے سے پک کرلیتے ہیں۔