بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

سوشل میڈیا ایک گٹر ہے: میر شکیل الرحمٰن

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد جنگ گروپ آف نیوز پیپر کے مالک میر شکیل الرحمٰن نے سوشل میڈیا کو گٹر کہہ ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق غلط خبر کے معاملے پرتوہین عدالت کا سامنا کرنے والے جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمٰن عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت پاناما کیس کی تفتیش کے لیے بنائی جانے والے جے آئی ٹی کی رپورٹ سے متعلق غلط خبر کی اشاعت پر میر شکیل الرحمٰن نے ججز سے معافی مانگی۔

ججز نے ریمارکس دیے کہ معاملے پر غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ ہوئی۔ جےآئی ٹی اور عدالت کو ڈس کریڈٹ کیا گیا۔ جےآئی ٹی سے متعلق خبر باؤنس ہوئی تو آپ کو معافی مانگنا پڑی۔

بعد ازاں عدالت نے جنگ گروپ کے مالک کو اضافی جواب جمع کروانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی۔

سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میر شکیل الرحمٰن نے سوشل میڈیا کو گٹر کہہ ڈالا۔

مزید پڑھیں: جنگ گروپ نے جے آئی ٹی اور عدالت کو بدنام کیا، ججز

اپنے دعوے کے حق میں دلیل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی 75 فیصد آبادی سوشل میڈیا کے بارے میں ایسے ہی خیالات رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں سمیت تمام لوگ سوشل میڈیا کے ذریعے کسی بھی قسم کا مواد پوسٹ کر کے صرف ایک گھنٹے میں غلط پروپیگنڈہ کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا کو گٹر کہنے والے میر شکیل الرحمٰن کے نشریاتی ادارے پاکستان میں سب سے زیادہ سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں۔

جنگ گروپ کے 9 نشریاتی و اشاعتی اداروں کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر ڈھائی کروڑ جبکہ ٹوئٹر پر 18 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں