تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

8 ٹانگوں والے عجیب الخلقت بکری کے بچے کی پیدائش، کمزور دل افراد نہ دیکھیں

نئی دہلی: بھارت میں حال ہی میں ایک بکری نے 8 ٹانگوں والے عجیب الخلقت بچے کو جنم دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگناس ضلع کے کلمیگھا علاقے میں بکری نے عجیب الخلقت 8 ٹانگوں والے بچے کو جنم دیا۔

بکری کے بچے کی پیدائش کی خبر دور دراز علاقوں تک پھیل گئی اور مقامی لوگوں کا ایک بہت بڑا ہجوم گھر کے آس پاس جمع ہوگیا تاکہ بکرے کے بچے کو دیکھ سکے۔

عجیب الخلقت بکری کے بچے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں لیکن بدقسمتی سے 8 ٹانگوں والا یہ بچہ اپنی پیدائش کے چند منٹوں بعد ہی مر گیا۔

سرسوتی منڈول نامی خاتون کے مطابق ان کی بکری نے دو بچوں کو جنم دیا تھا، ایک بکری کے بچے کی آٹھ ٹانگیں تھیں جبکہ دوسرا بچہ نارمل تھا۔

بکری کے بچہ پیدائش کے چند منٹوں بعد ہی مر گیا لیکن بکری اور اس کا دوسرا بچہ ٹھیک ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بھارت میں عجیب الخلقت جانور کی پیدائش ہوئی ہے اس سے قبل بھی اس طرح کے جانور کی پیدائش ہوچکی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مصر میں عجیب الخلقت بکری کے بچے کی پیدائش ہوئی جس کی تصاویر نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا تھا۔

بکری کی بچے کا سر بندر کی طرح دکھائی دیتا تھا، اس کی پیدائش کے صرف دو دن بعد ہی موت ہوگئی۔

بندر جیسے سر کے ساتھ بکری کی پیدائش بالائی مصر کے شہر اسیوٹ گورنری میں واقع الہدایہ گاؤں میں ہوئی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

Comments

- Advertisement -