شنگھائی: چین کی کان میں پھنسے مزدوروں میں سے چار کو چھتیس دنوں بعدزندہ نکال لیاگیا۔
چین کے سرکاری میڈیاکے مطابق چاروں کان کن دو سومیٹرگہرائی میں پھنسے ہوئے تھے، امدادی کارروائی میں چارسوسے زائدرضا کاروں نے حصہ لیا۔
امدادی رضاکارکئی ہفتوں سے کان کنوں تک پہنچنے کیلئے سرنگ کھود رہے تھے کہ ایک تنگ سوراخ کے ذریعے ان کو پانی اور غذامہیاکی جارہی تھی، چاروں کان کنوں کو ریسکیو کے بعد طبی امدادکیلئےاسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
پچیس دسمبر کوہونے والے حادثے میں انتیس افراد پھنس گئے تھے جن میں سے ابتک صرف پندرہ کو زندہ نکالاگیاہے اورایک کان کن کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہےجبکہ تیرہ تاحال لاپتہ ہیں۔