بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

میرپورخاص: سستا آٹا خریدنے کی کوشش میں شہری جان گنوا بیٹھا

اشتہار

حیرت انگیز

میرپورخاص: سندھ کے شہر میرپورخاص میں سستے داموں آٹا خریدنے کی کوشش میں ایک شہری زندگی کی بازی ہار گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق میرپور خاص میں سستا آٹا خریدنے کے دوران بھگدڑ مچنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی، محکمہ خوراک نے سرکاری نرخ پر آٹا فروخت کرنے کے لیے موبائل اسٹال لگایا تھا۔

مہنگائی تنگ سے تنگ شہری ہزاروں کی تعداد میں سستے آٹے کی خریداری کے لیے جمع ہوئے تھے۔

ہرشینگ گولی نامی شخص کے ورثا نے شاہراہ پر لاش رکھ کر احتجاج کیا بعدازاں ڈی سی کی یقین دہانی پر ورثا نے احتجاجی دھرنا ختم کردیا۔

شہری کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں