تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

آئینہ یا سرنگ، صارفین سر پکڑ کر رہ گئے

برطانوی کمپنی نے عکسی ڈیزائن (کلائیڈو اسکوپ) بنانے والا دنیا کا سب سے بڑا آئینہ خانہ تیار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی ایک کمپنی سعودی عرب میں منعقدہ ٹیکنالوجی کانفرنس میں ایسا کلائیڈو اسکوپ پیش کیا ہے جس کا ڈیزائن دیکھنے والوں کو دنگ کردے گا۔

اس سرنگ نما آئینہ خانہ میں چاروں اطراف خوبصورت ڈیزائن بنائے گئے ہیں اور اطراف میں آئینے لگائے گئے ہیں جو ڈیزائن کا عکس بناتے ہیں۔

اگر اس سرنگ کو جادوئی کہا جائے تو شاید غلط نہ ہوگا کیوں کہ اس سرنگ میں جانے والوں پر سحر طاری ہوجاتا ہے۔

رنگین سرنگ کی کل لمبائی40 میٹر، اونچائی 6 میٹر اور چوڑائی 3 میٹر ہے، فرش پر ایل ای ڈی نصب کی گئی ہیں جبکہ اطراف میں آئینے اس طرح لگائے گئے ہیں جو اس پورے منظر کو گول سرنگ کے طور پر پیش کرتے ہیں۔

اس سے قبل نیویارک اور جاپان میں دو بڑی کلائیڈواسکوپ سرنگیں تعمیر کی گئی تھیں جو افقی سمت میں تھیں لیکن یہ سرنگ کسی روڈ کی طرح بنائی گئی جس میں لوگ چہل قدمی کرسکتے ہیں اور اس سرنگ کے اندر جانے اور باہر نکلنے کا راستہ تکونے انداز میں بنایا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -