جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

جارحیت اورجبر سےمسئلے کا حل ممکن نہیں ‘ میرواعظ عمرفاروق

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر: کشمیری حریت رہنما میر واعظ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کو سمجھ لینا چاہیےکہ جارحیت سے مسئلے کا حل ممکن نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق کشمیری حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق نے 57 روز کی نظر بندی کےبعد گزشتہ روز جامع مسجد میں خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ تشدد کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ کتنے مزید لوگ جان سے جائیں گے؟۔

کشمیری رہنما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ گذشتہ 70 سال سے کشمیر کی عوام اس حقیقت کو جانتے ہوئے پیدا ہوتی ہے،بڑھتی ہے،جیتی ہے اور مر جاتی ہے کہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے۔

میر واعظ عمر فاروق کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا ہے کہ کشمیر محض ایک زمین کا ٹکڑا نہیں اور نہ ہی یہ محض دو ملکوں کے درمیان متنازعہ علاقہ ہے بلکہ یہ ایک انسانی المیہ ہے جو اپنے حل ہونے کا منتظر ہے۔


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 3 کشمیری شہید


کشمیری رہنما نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں بھارتی سیاست دانوں اور سیاسی جماعتوں سے اپیل نہیں کرنا چاہتا میں بھارتی عوام سے اپیل کرنا چاہتا ہوں،ان لوگوں سے جو درد اورتکلیف کا احساس کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ 11 اگست کو میرواعظ عمرفاروق کا کہنا تھا کہ مسلسل آٹھویں جمعے مجھے جامع مسجد میں خطاب کی اجازت نہیں دی گئی، قیادت کو محدود اور عوام کو قید کرکے ہمیں دھمکایا نہیں جاسکتا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں