جمعہ, نومبر 22, 2024
اشتہار

مرزاپور کے سیزن 3 کا انتظار کرنے والوں کیلیے بُری خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی کرائم ویب سیریز ’مرزاپور‘ کے تیسرے سیزن کا انتظار کرنے والے مداحوں کیلیے بُری خبر آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پرائم ویڈیو انڈیا کی جانب سے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں اداکار پرمود پاٹھک کو آم کھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پرمود پاٹھک نے ویب سیریز میں جے پی یادو کا منفی کردار ادا کیا۔ ویڈیو میں ان سے تیسرے سیریز کی ریلیز سے متعلق سوال کیا جاتا ہے وہ 22 اگست 2024 کی تاریخ بتاتے ہیں۔

- Advertisement -

جب ان سے پوچھا گیا کہ یہ تاریخ بالکل طے ہے تو سامنے سے کہتے ہیں کہ ’لکھ کر لے لو، یہ سیاستدان کا وعدہ ہے‘۔ ’مرزاپور 3‘ کو جون میں ریلیز کیا جانا تھا لیکن اب اس کیلیے اگست تک انتطار کرنا پڑے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by prime video IN (@primevideoin)

رواں سال مارچ میں ویب سیریز کے تیسرے سیزن کی پہلی جھلک ایک تقریب میں شیئر کی گئی تھی۔ تیسرے سیزن کا اعلان اس کی کاسٹ میں شامل علی فضل، پنکج ترپاٹھی اور شویتا ترپاٹھی سمیت دیگر ستاروں کی موجودگی میں کیا گیا تھا۔

تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار علی فضل نے کہا تھا کہ ’مرزا پور 3‘ اپنے ڈیبیو سیزن کی طرح جوہر برقرار رکھے گی، جہاں نئے کردار متعارف کروائے جائیں گے وہیں کچھ پرانے بھی بچھڑیں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by prime video IN (@primevideoin)

’مرزاپور 3‘ کی شوٹنگ مہینوں پہلے مکمل ہوئی تھی اور تب سے شائقین اس کی ریلیز کے اعلان کا انتظار کر رہے ہیں۔ سیریز کا پہلا سیزن 16 نومبر 2018 کو ریلیز ہوا تھا جبکہ اس کا دوسرا سیزن اکتوبر 2020 میں آیا۔

تیسرے سیزن میں ’منا بھائی‘ کی واپسی سے متعلق پروڈیوسر نے بتایا تھا کہ بدقسمتی سے منا ترپاٹھی اس طرح سیریز میں واپس نہیں آ سکتے ہیں جس طرح لوگ توقع کر رہے ہیں تاہم ویب سیریز میں کچھ ایسا دلچسپ ہے جس کیلیے مداحوں کو انتظار کرنا پڑے گا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ تیسرے پارٹ میں کچھ ایسا ہے جہاں منا بھیا دوبارہ اسکرین پر واپس آ سکتے ہیں۔

ویب سیریز کے پہلے سیزن میں خطرناک گینگسٹر کا کردار نبھانے پر اداکار دیوینندو کو بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی، تاہم دوسرے سیزن میں منا بھیا کی ہلاکت سے مداحوں صدمہ پہنچا تھا، یہی وجہ ہے کہ تیسرے سیزن میں ان کی واپسی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں