جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

کیا ’مرزاپور 3‘ میں منا بھیا کی واپسی ہوگی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی کرائم ویب سیریز ’مرزاپور‘ کے تیسرے سیزن میں مشہور کردار ’منا بھیا‘ کی واپسی سے متعلق پروڈیوسر نے وضاحت کر دی۔

ویب سیریز ’مرزاپور 3‘ کے باضابطہ اعلان کے بعد سے شائقین کے ذہنوں میں یہ سوال ہے کہ کیا تیسرے سیزن میں اداکار دیوینندو ’منا بھیا‘ کا کردار نبھائیں گے؟

اس متعلق پروڈیوسر رتیش سدھوانی نے بتایا کہ بدقسمتی سے منا ترپاٹھی اس طرح سیریز میں واپس نہیں آ سکتے ہیں جس طرح لوگ توقع کر رہے ہیں تاہم ویب سیریز میں کچھ ایسا دلچسپ ہے جس کیلیے مداحوں کو انتظار کرنا پڑے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ تیسرے پارٹ میں کچھ ایسا ہے جہاں منا بھیا دوبارہ اسکرین پر واپس آ سکتے ہیں۔

ویب سیریز کے پہلے سیزن میں خطرناک گینگسٹر کا کردار نبھانے پر اداکار دیوینندو کو بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی، تاہم دوسرے سیزن میں منا بھیا کی ہلاکت سے مداحوں صدمہ پہنچا تھا، یہی وجہ ہے کہ تیسرے سیزن میں ان کی واپسی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by prime video IN (@primevideoin)

گزشتہ ہفتے ’مرزاپور‘ کے تیسرے سیزن کا باضابطہ طور پر اعلان کیا گیا اور اس کی پہلی جھلک ایک شاندار تقریب میں جاری کی گئی تھی۔

تقریب میں علی فضل، پنکج ترپاٹھی اور شویتا ترپاٹھی سمیت دیگر ستارے نظر آئے تھے۔ پہلی بار 2018 میں ریلیز ہونے والی مقبول ویب سیریز کا تیسرا سیزن ریلیز کیلیے تیار ہے۔ یہ اب تک کی سب سے زیادہ انتظار کی جانب والی سیریز میں سے ایک ہے۔

تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار علی فضل نے کہا تھا کہ ’مرزاپور 3‘ اپنے ڈیبیو سیزن کی طرح جوہر برقرار رکھے گی، جہاں نئے کردار متعارف کروائے جائیں گے وہیں کچھ پرانے بھی بچھڑیں گے۔

’مرزاپور 3‘ کی شوٹنگ مہینوں پہلے مکمل ہوئی تھی اور تب سے شائقین اس کی ریلیز کے اعلان کا انتظار کر رہے ہیں۔ سیریز کا پہلا سیزن 16 نومبر 2018 کو ریلیز ہوا تھا جبکہ اس کا دوسرا سیزن اکتوبر 2020 میں آیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں