جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

مصباح الحق نے آئی سی سی اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نےسال 2016 کے لیے آئی سی سی اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ جیت لیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کے لیے ایک اور اعزاز ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے آئی سی سی اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ جیت لیا۔وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والےپہلے پاکستانی ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق مصباح الحق کو یہ ایوارڈ بہترین کارکردگی کے ساتھ مخالف ٹیم کے ساتھ بہترین برتاؤ، اپنی ٹیم میں اچھا کردار، منصفین کے ساتھ رویہ اور کھیل کے روایتی اقدار کو برقرار رکھنے پر دیاگیا۔

دوسری جانب مصباح الحق نے بھی آئی سی سی اسپرٹ ایوارڈ جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ہمیشہ مثبت ذہن سے کرکٹ کھیلتے ہیں۔

مصباح الحق پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں جو اس اعزاز کو اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے اس سے قبل 2015 میں اسپرٹ آف کرکٹ کا ایوارڈ نیوزی لینڈ کے برینڈن مکلم کو دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی نمبرون پوزیشن، آئی سی سی نے کپتان مصباح الحق کو خصوصی گرز سے نوازا

واضح رہے کہ 42 سالہ مصباح الحق پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیں جن کی قیادت میں رواں برس پاکستانی ٹیم نے آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں نمبر ون ہونے کا اعزاز حاصل کیاتھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں