منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پش اپس آرمی ٹرینرز کو ٹریبیوٹ ہے، آئندہ بھی لگائیں گے،مصباح الحق

اشتہار

حیرت انگیز

شارجہ: قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے پش اپس کا دفاع کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم آرمی ٹرینرز کو ٹریبیوٹ پیش کرنے کےلیے پش اپس لگاتے ہیں آئندہ بھی جیت کا جشن ایسے ہی منائیں گے۔

شارجہ میں ٹریننگ سیشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ دورہ انگلینڈ سے قبل آرمی ٹرینر کے ساتھ لگائے جانے والے فٹنس کیمپ سے کھلاڑیوں کا مورال بہت بہتر ہوا اور پرفارمنس میں بہتری آئی۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہم نے ٹرینرز سے وعدہ کیا تھا کہ اچھی کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کریں گے، پش اپس پر پابندی بہت عجیب بات ہے، یہ متنازع عمل نہیں یہ ٹرینرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے لگائے جاتے ہیں۔

مصباح الحق نے کہا کہ کامیابی پر ہر کھلاڑی کواپنے انداز میں جشن منانے کا حق حاصل ہے، اس پر اعتراض کا کوئی جواز پیدا نہیں ہوتا۔ ٹریننگ کیمپ سے ہمارا فٹنس لیول بہت بہتر ہوا۔ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان نے اعلان کیا کہ آئندہ بھی تمام کھلاڑی اپنی مرضی سے جیت کے جشن کو منائیں گے۔

پڑھیں: قومی اسمبلی نے کرکٹ کھلاڑیوں کے پش اپس پرپابندی لگادی

 یاد رہے کہ مصباح الحق نے لارڈز ٹیسٹ میں سنچری مکمل کرنے کے بعد پہلے بار پش اپس لگائے جبکہ میچ جیت کر پوری کرکٹ ٹیم نے سیلیوٹ مارا اور پش اپس لگا کر ٹرینرز کو ٹریبیوٹ پیش کیا۔

پش اپس کے بڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھ کر صوبائی وزیر کھیل سندھ نے سردار محمد بخش مہر نے پنجاب حکومت کے وزرا کو فٹنس چیلنج دیتے ہوئے 50 پش اپس لگائے تھے، بعد ازاں مسلم لیگ کے رہنماؤں طلال چوہدری اور عابد شیر علی نے چلینج قبول کر کے وزیر اعلیٰ سندھ کو 500 پش اپس لگانے کا کہا تھا۔

مزید پڑھیں:  پُش اپس پر پابندی، عوام کی حکمرانوں پر تنقید

 بعد ازاں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے کھلاڑیوں کے پش اپس لگانے پر اعتراض کرتے ہوئے ان پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد نجم سیٹھی نے پہلے پابندی کا اعلان کیا تاہم بعد میں انہوں نے اپنے اعلان خود واپس لیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں