لاہور : سابق کرکٹر عاقب جاوید نے چیف سلیکٹر محمد وسیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے فیصلے نہ کریں کہ محسوس ہو جیسے دباو میں آکر کیے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ حارث روف ہمارا کھلاڑی ہے لیکن تین فرسٹ کلاس میچز میں کھیلانا جلد بازی ہے اور محمد وسیم کو اپنے فیصلوں میں تسلسل رکھنا ہوگا، ویسے تابش خان کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہونے پر خوشی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم غلط کاموں کی نشاندہی کرتے رہیں گے، چیف سلیکٹر کو چاہیے کہ فیصلے سوچ سمجھ کر کریں۔
عاقب جاوید نے مصباح الحق کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہ انہوں نے زیادہ عہدے لیکر غلط کیا، کوچ اُسے لانا چاہیے تھا، جس کی سی وی مضبوط اور کورسز کیے ہوئے ہوں۔