تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

’مکی آرتھر کو دوبارہ لانا پاکستان کرکٹ پر طمانچہ ہے‘

قومی ٹیم کے سابق کپتان و کوچ مکی آرتھر کی دوبارہ انٹری پر برس پڑے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے مکی آرتھر کی دوبارہ کوچ بننے کی خبروں پر کہا کہ غیرملکی کوچ لانا پاکستان کرکٹ پر طمانچہ اور ملکی کوچز کی بے قدری ہے۔

مصباح الحق کے سابق کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سب ایک دوسرے کے خلاف بولتے ہیں جس سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ ہم نااہل ہیں اور اچھے کوچ نہیں بن سکتے۔

مصباح الحق نے کہا کہ ہم ہائی پروفائل فل ٹائم کوچ تلاش کرنے کے قابل نہیں ،یہ شرمناک بات ہے کہ بہترین کوچز آنا نہیں چاہتے،ہمیں خود کو الزام دینا ہو گا ہم نے اپنوں کو عزت دی نہ کریڈٹ اورہم نے اپنوں کا امیج خراب کیا ہے۔

سابق ہیڈکوچ پاکستان کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ سابق اور موجودہ کھلاڑی ایک دوسرے کی عزت نہیں کرتے ،سابق کھلاڑی اپنے یوٹیوب چینلز کی ریٹنگ کے لیے دوسروں کے خلاف بولتے ہیں ،اس صورتحال سے یہ تاثر بنتا ہے کہ ہم اس قابل نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ اچھائی کی وجہ سے ہیڈ لائنز میں کم رہتی ہے ،قومی چینلز پر سابق کرکٹرز اپنے ساتھیوں کا مذاق اڑاتے ہیں ،یہاں پر ایک دوسرے کی عزت نہیں ہے اور کوئی بامقصد گفتگو نہیں ہوتی۔

Comments

- Advertisement -