پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

‘مصباح کو دیوار سے لگا دیا گیا’

اشتہار

حیرت انگیز

سابق مایہ ناز فاسٹ بولر عاقب جاوید نے مصباح الحق پر طنز کے نشتر چلاتے انہیں گراس روٹ لیول کی کوچنگ کا مشورہ دے ڈالا۔

ایک بیان میں عاقب جاوید نے کہا کہ مصباح الحق کو کوچ لگا کر پاکستان ٹیم کے ساتھ مذاق کیا گیا، بغیر کسی تجربے اور طریقہ کار کے کوچز لگا دیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ مصباح الحق کو اتنے عہدے اپنے پاس نہیں رکھنے چاہیے تھے ان سے ایک پوزیشن نہیں سنبھالی جاتی اور وہ تین عہدے لے کر بیٹھے تھے اب ان سے آہستہ آہستہ عہدے واپس لیے جارہے ہیں۔

- Advertisement -

عاقب جاوید نے کہا کہ بورڈ نے ثابت کردیا کہ مصباح الحق کی کوئی حیثیت نہیں ہے ان کو اب دیوار سے لگایا جا رہا ہے، پی ایس ایل کی ٹیم نے انہیں ایک سیزن کے لیے کوچ رکھا اب مصباح الحق کوچنگ کو عزت دیں اور گراس روٹ لیول پر جا کر سیکھیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج تک کبھی کسی کو اتنی طاقت نہیں دی گئی اور نہ ہی اتنی جلدی واپس لی گئی، اب مصباح کی بورڈ اور ٹیم میں اچھی شہرت نہیں رہی، انہیں دیوار سے لگایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں