جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ٹیم کو سینئرز کی ضرورت ہے، مصباح الحق کا اعتراف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے بہت محنت کرنی ہے، دو سیریز سے اندازہ ہوا کہ ٹیم کو سینئرز کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش سے سیریز جیتنا بہت اہم تھا، ورلڈ کپ کے لیے ابھی بہت وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ اہم ایونٹ ہوگا، بنگلہ دیش کے خلاف قومی ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی، میچ میں بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں کارکردگی نمایاں رہی۔

مصباح الحق نے کہا کہ پہلے بھی کہا تھا شعیب ملک اور حفیظ کا کیریئر ختم نہیں ہوا، جب تک کوئی کھلاڑی فٹ، فارم میں ہو کھلانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ملک اور حفیظ کا تجربہ ٹیم کے کام آرہا ہے، نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اسپنرز کو کھیلنے میں مشکل ہوئی، آج موسیٰ، عماد بٹ اور عثمان قادر کو کھلانے کا پلان تھا۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ پی ایس ایل کے بعد دو ماہ کا وقت ہوگا جب کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں 2-0 سے کامیابی حاصل کی، سیریز کا آخری میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا، مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بابر اعظم کے نام رہا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں