ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

مصباح الحق کی کامیابی کے پیچھے موجود شخص کا انتقال، سابق کپتان غمزدہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کے ماموں انتقال کرگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مصباح الحق نے بذریعہ ٹویٹ اطلاع دی کہ اُن کے ماموں فاروق خان نیازی انتقال کرگئے۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ  میرے اور خاندان کے لیے آج کا دن انتہائی غمزدہ ہے۔

انہوں نے بتایاکہ ماموں بہت اچھی شخصیت کے حامل تھے اور  میری کامیابی میں بھی اُن کا بڑا کردار ہے، آج مجھے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ میں نے دوبارہ اپنے والد کو کھو دیا۔ مصباح الحق نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ مرحوم کے حق میں دعا بھی کریں۔

آل راؤنڈر محمد حفیظ نے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لیے بھی دعا کی۔ قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے افسوس کا اظہار کیا۔

احمد شہزاد نے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ انتقال کا سُن کر مجھے بہت زیادہ افسوس ہوا۔

دوسری جانب مداحوں نے بھی سابق کپتان سے تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ یاد رہے کہ آج لاہور میں پی سی بی نے اجلاس طلب کیا تھا جس میں مصباح الحق کو شرکت کرنا تھی البتہ وہ انتقال کی وجہ سے شریک نہ ہوسکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں