اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

ہمیں نیچے سے کھلاڑیوں کو دیکھنے اور انہیں تیار کرنے کی ضرورت ہے، مصباح الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے کہ ہمیں نیچے سے کھلاڑی دیکھنے اور انہیں تیار کرنے کی ضرورت ہے، سری لنکا کی نوجوان ٹیم پر کوئی دباؤ نہیں تھا اس لیے انہوں نے اچھی کرکٹ کھیلی۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے ہاتھوں قومی ٹیم کے وائٹ واش کے بعد مصباح الحق نے میڈیا سے گفتگو کیا اور کہا کہ ’’ہماری کوشش ہے ڈومیسٹک سے اچھے اسپینرز تلاش کریں، محمد حفیظ اور شعیب ملک جیسے تجربہ کار کھلاڑی اسپینرز کو بہت اچھا کھیلتے تھے‘‘۔

اُن کا  کہنا تھا کہ ہمیں نیچےسےکھلاڑی دیکھنےاورانہیں تیارکرنےکی ضرورت ہے، حارث سہیل،بابراعظم آ ہستہ ضرورکھیلےلیکن دونوں نے ٹیم کے لیے ہی کھیلا، دونوں کھلاڑی کم تجربے کی وجہ سے پچ اوراسپنرزکوسمجھ نہیں پائے تھے۔ مصباح الحق کا کہناتھا کہ سری لنکاکی نوجوان ٹیم پرکوئی دباؤنہیں تھا اس لیے انہوں نے بہترین کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی۔

- Advertisement -

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ فخر زمان کی بیٹنگ اوسط 47 ہے، ایسے بلے باز کو کس طرح نطر انداز کرسکتے تھے۔ یاد رہے کہ تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز میں فخر زمان کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے۔

دوسری جانب میچ کے بعد تقسیم انعامات کے وقت سرفراز احمد نے گفتگو کی اور کہا کہ ’’باؤلنگ میں ٹیم نے اچھا کم بیک کیا، آج ہمیں اچھی پارٹنرشپ کی ضرورت تھی مگر ایسا نہ ہوسکا، تینوں میچز میں ٹیم اچھا نہیں کھیلی، تمام شعبوں میں بہت زیادہ محنت کی ضرورت ہے‘‘۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ فیلڈنگ پر بہت زیادہ محنت کرنا ہوگی کیونکہ اگر اس شعبے میں بہترین نہ آئی تو کسی بھی ٹیم سے جیتنا مشکل ہوجائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں