اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی وکٹیں بنانے کی ضرورت ہے، مصباح الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں وکٹس اچھی نہیں بنائی جارہی ہیں جس کے باعث ایک دن میں20 ، 20 آؤٹ ہو رہے ہیں.

ان کا خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سابق کپتان نے کہا کہ وکٹوں کا معیار بہتر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو.

سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ وکٹوں میں جان نہ ہونے کے باعث گیند سلو اور نیچے رہ رہی ہے چنانچہ ایسی وکٹیں بنانے کی ضرورت ہے جس سے بلے بازوں کو کھیلنے کا موقع ملے اور جب وی انٹرنیشنل گراؤنڈ ہر جائیں تو کسی مشکل کا سامنا نہ ہو.

مصباح الحق نے کہا کہ سری لنکا کی ٹیسٹ ٹیم میں بھی 3 بڑے کھلاڑی نہیں تھے اور امید تھی پاکستان ٹیم جیتےگی لیکن قومی ٹیم نےمایوس کیا.

انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچزمیں ایک اسپنر کھلانے کا ہمیں نقصان ہوا اور ٹیسٹ میچز کی پہلی اننگز میں بھی ہم بڑے اسکور نہیں کرسکے.

ایک سوال کے جواب میں سابق کپتان نے کہا کہ بابراعظم اچھا کھلاڑی ہے لیکن انہیں ابھی ٹیسٹ تکنیک کو سمجھنے کی ضرورت ہے جس کے لیے کوچ، کپتان اور سینیئر کھلاڑیوں سے مشورہ کرنے کی ضرورت ہے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں