جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

”بابر کی کپتانی میں تجربے کے ساتھ بہتری آئے گی”

اشتہار

حیرت انگیز

آکلینڈ: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی کپتانی میں تجربے کے ساتھ بہتری آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق بابر اعظم کی کپتانی سے متاثر ہوگئے، انہوں نے کہا کہ بابر بطور کپتان اپنی ذمہ داری بخوبی انجام دے رہے ہیں۔

مصباح الحق کا کہنا ہے کہ بابر صحیح وقت پر فیصلے کرتے ہیں، تجربے کے ساتھ ان کی کپتانی میں مزید نکھار آئے گا، نیوزی لینڈ کے خلاف بابر اعظم پہلی مرتبہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اس وقت ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیل رہی ہے جس کے بعد اسے پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز کھیلنی ہے۔

بابر اعظم کی جگہ قومی ٹیم کی کپتانی کس نے سنبھالی؟

ٹیسٹ ٹیم میں شامل ٹم ساؤدی، کائل جیمسن اور ڈیرل مشیل اور مستقل کپتان کین ویلیمسن اور ٹرینٹ بولٹ 20 دسمبر کو ہیملٹن اور 22 دسمبر کو نیپئر میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی کے لیے ٹیم کو جوائن کریں گے۔

نیوزی لینڈ پاکستان سے 3 ٹی ٹونٹی مقابلوں کے علاوہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی جس کی شروعات 26 دسمبر سے ہوگی۔

تاہم، یہ واضح نہیں ہے کہ آیا کین ولیمسن پاکستان کے خلاف سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں کیوں کہ وہ اپنے پہلے بچے کی پیدائش کی وجہ سے چھٹی پر ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم بھی ہاتھ میں فریکچر کی وجہ سے ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ بابر ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں