لاہور: پی سی بی کی جانب سے ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کا اعلان اس ہفتے کیا جائے گا، مصباح الحق کلیدی عہدے کے لیے مضبوط ترین امیدوار ہیں.
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین کپتان مصباح الحق کو ہیڈ کوچ کا عہدہ سونپے جانے کا قوی امکان ہے.
پی سی بی کے پانچ رکنی پینل نے اس ضمن میں گزشتہ ہفتے کوچز کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز کیے تھے۔ خیال رہے کہ ہیڈ کوچ کا منصب مکی آرتھر کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد سے خالی ہے.
مزید پڑھیں: وقار یونس سے بہتر کوئی بولنگ کوچ نہیں ہوسکتا، جنید خان
جن امیدواروں کے انٹرویوز کئے گئے تھے ان میں مصباح الحق کے علاوہ ڈین جونز، یوہان بوتھا، محسن خان اور وقار یونس سمیت 5 افراد شامل تھے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق کرکٹ بورڈ پاکستانی کوچ کے حق میں ہے، اس ضمن میں مصباح الحق مضبوط ترین امیدوار ہیں، جنھیں چیف سلیکٹر کا عہدہ بھی سونپا جاسکتا ہے.
ادھر بولنگ کوچ کے لیے وقار یونس کا انتخاب لگ بھگ حتمی ہے، محمد اکرم اپنی درخوات واپس لے چکے ہیں، جب کہ کورٹنی واش کو ذمے داری سوپنے میں ادارہ دل چسپی نہیں رکھتا.