تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ویڈیو: مصباح کی انڈیا مہاراجاز کے خلاف دھواں دھار نصف سنچری

قطر میں لیجنڈز لیگ کرکٹ (ایل ایل سی) کا آغاز ہوگیا جس میں پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ملکوں کی ٹیموں کے ریٹائرڈ کھلاڑی شریک ہیں۔

گزشتہ روز دوحہ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ایشیا لائنز اور انڈیا مہاراجاز کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا، ایشیا لائنز کی قیادت شاہد آفریدی جبکہ انڈیا مہاراجاز کی قیادت گوتم گمبھیر نے کی۔

ایشیا لائنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوور میں 165 رنز بنائے، اوپنرز دلشان اور اصغر 5 اور 1 رنز بنانے کے بعد پولین لوٹے تو اپل تھرنگا اور پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق نے شراکت داری قائم کی۔

اس دوران پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق نے 50 گیندوں پر 2 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 73 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔

اس کے علاوہ تجربہ کار فاسٹ بولر سہیل تنویر نے رابن اتھپا، یوسف پٹھان اور عرفان پٹھان کی وکٹیں حاصل کیں، جبکہ آفریدی، عبدالرزاق، تھیسارا پریرا، دلشان اور اسورو اڑانا نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

لیجنڈز لیگ کرکٹ کیا ہے؟

لیجنڈز لیگ کرکٹ ٹی20 فارمیٹ پر مبنی ایک نجی لیگ ہے جس میں دنیا بھر کے ریٹائرڈ کھلاڑی حصہ لیتے ہیں۔

اس لیگ کا پہلا ایڈیشن گزشتہ سال جنوری میں عمان کے دارالحکومت مسقط میں کھیلا گیا تھا، اس ٹورنامنٹ میں تین ٹیمیں انڈیا مہاراجاز، ایشیا لائنز اور ورلڈ جائنٹس حصہ لے رہی ہیں۔

اس لیگ میں انڈیا مہاراجاز کی کپتانی گوتم گمبھیر، ایشیا لائنز کی کپتانی شاہد آفریدی جبکہ ورلڈ جائنٹس کی کپتانی ایرون فنچ کریں گے۔

Comments

- Advertisement -