بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

اسنیپ چیٹ ایپ کے ذریعے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : اسنیپ چیٹ ایپ کے ذریعے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے ، امریکی ایجنسی ایف بی آئی نے ایف آئی اے کو لاہور کے پانچ نوجوانوں کی نشاندہی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں بلیو وہیل کی طرز پر اسنیپ چیٹ ایپ کے ذریعے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سید شاہد نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ایجنسی ایف بی آئی کی نشاندہی پر جوہرٹاون کے پانچ رہائشی نوجوان سلمان، دینال ، علی شہزاد اور حماد اور عثمان سنیپ چیٹ ایپ کے ذریعے منفی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

نوجوان اسنیپ چیٹ ایپ کے ذریعے ملنے والے ٹاسک کو مکمل کررہے تھے ، ان کے والدین کی یقین دہانی پر اُن کو وارننگ دے دی گئی ہے۔

سید شاہد کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے اگر بروقت کارروائی نہ کرتا تو نوجوان خودکشی جیسا بڑا قدم اٹھا سکتے تھے ، والدین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور اسکولوں کی حد تک بھی بچوں کو بریف کیا جائے جیسا دوسرے ممالک میں ہوتا ہے۔


مزید پڑھیں :  بلیو وہیل گیم کے نام پر لڑکیوں کو ہراساں کرنے کا انکشاف


یاد رہے اس سے قبل بلیووہیل گیم کے نام پر لڑکیوں کو ہراساں کرنے کا انکشاف ہوا تھا ، جس کے بعد ویمن پروٹکیشن سیل سندھ نے تحقیقات شروع کردی تھی، حکام نےنمبر ٹریس کرنے کے لئے امریکہ میں رابطے کئے تھے۔

دادو سے تعلق رکھنے والی دو لڑکیوں نے ویمن پروٹیکشن سیل میں شکایات درج کرائی تھی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق جعلی بیلو وہیل نے دادو سے پہلے لڑکیوں سے پہلے واٹس پر انگریزی میں پیغامات دیئے مگررسپانس نہ ملا تو اچانک اردو بولنے لگا، جس امریکہ کے نمبر سے لڑکیوں کو میسج کیا گیا وہ بند آرہے تھے۔

خیال رہے کہ مردان سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں نے بلیو وہیل کے جان لیوا گیم کا ٹاسک مکمل کرنے کی کوشش کی اور وہ اسپتال پہنچ گئے تھے، متاثرہ نوجوانوں کی عمریں 19 اور 21 سال کے قریب تھیں، دونوں نوجوانوں کا علاج پشاور خیبرٹیچرنگ اسپتال کے ماہر نفسیات ڈاکٹر عمران کے زیر نگرانی جاری ہے۔


مزید پڑھیں : خودکش بلیو وہیل گیم پاکستان پہنچ گیا، خیبرپختونخواہ کے 2 نوجوان متاثر


واضح رہے بلیو وہیل گیم روس کے ایک نوجوان نے تیار کیا جسے حکومت نے ایک سال قید کی سزا دے رکھی ہے، اس گیم کے متاثرین برازیل، بلغاریہ، چلی، چین، جارجیا، بھارت، اٹلی، کینیا، پاکستان، پیراگوئے، پرتگال، روس، سعودی عرب، سربیا، اسپین، امریکا اور یوراگوئے میں سامنے آچکے ہیں۔

جہاں لوگوں نے خودکشیاں کرنے کی کوشش کی، کچھ کامیاب ہوگئے، متعدد افراد نے اپنے جسموں کو تیز دھار آلات سے کاٹا اور دیگر طرح کے خطرناک چیلنجز پورا کرنے کے دوران خود کو نقصان پہنچایا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں