بھارت میں 25 سالہ کانٹیٹ کری ایٹر امیشا اگروال نے سوشل میڈیا فالوورز کم ہونے پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کانٹیٹ کری ایٹر میشا اگروال 24 اپریل کو اپنی 25ویں سالگرہ منانے سے دو قبل چل بسیں جس کی خاندان نے بھی تصدیق کردی ہے۔
میشا کے اہلخانہ نے بتایا جن کا سامنا میشا اگروال کو اپنی آخری دنوں میں کرنا پڑا، وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے فالوورز کم ہونے پر بے چین اور مایوس ہوگئی تھی۔
اہلخانہ نے بتایا کہ میشا نے انسٹاگرام اور اپنے فالوورز کے گرد دنیا بنائی تھی جس کا ایک ہی مقصد 10 لاکھ فالوورز تک پہنچنا اور لوگوں کی محبت حاصل کرنا تھا، جب اس کے فالوورز کم ہونے لگے تو وہ پریشان ہوگئی اور خود کو بیکار محسوس کرنے لگی۔
بہن نے بتایا کہ وہ بہت افسردہ تھی اکثر مجھے لگاتی اور روتی تھی اور کہتی تھی کہ اگر میرے فالوورز کم ہوگئے تو میں کیا کروں گی، میرا کیریئر ختم ہوجائے گا۔
میشا کی بہن کے مطابق اس نے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی تھی اور وہ بطور جج اپنا کیریئر بنانے کی تیاری کررہی تھی جب میں نے اسے کہا کہ وہ انسٹاگرام کو محض تفریح کے طور پر دیکھیں اور خوشی پر توجہ دے اور پریشانی کو بھلا دے۔
خاتون کے مطابق میشا نے ان کی بات نہیں مانی اور انسٹاگرام اور فالوورز میں اس قدر مگن ہوگئی کہ وہ ہمیشہ کے لیے ہماری دنیا سے چلی گئی۔