جمعہ, دسمبر 20, 2024
اشتہار

6 نومبر 1947 کو بھارت نے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ گرائے‘ مشعال ملک

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ 6 نومبر 1947 کولاکھوں مسلمانوں کوبے رحمی سے قتل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مشعال ملک کا کہنا ہے کہ 6 نومبر1947 کو بھارت نے کشمیریوں پرظلم کے پہاڑگرائے، لاکھوں مسلمانوں کوبے رحمی سے قتل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردبھارت اورمہاراجہ ہری سنگھ نے مسلمان کے خون سے ہولی کھیلی، مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی نسل کشی کر کے جغرافیائی تبدیلی کی گئی۔

- Advertisement -

مشعال ملک نے کہا کہ برطانوی پارلیمانی گروپ کی رپورٹ میں بھارتی مظالم بے نقاب کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 6 نومبر 1947 کو سانحہ جموں وکشمیر کی یاد میں کشمیری عوام آج یوم شہدا جموں منا رہے ہیں، یہ آزاد جموں کشمیر، پاکستان اور پوری دنیا میں کشمیری شہدا کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

6 نومبر 1947 کو ڈوگرہ فوج اور ہندو بلوائیوں نے ہجرت کرکے پاکستان جانے والے جموں کے مسلمانوں کو ایک سازش کے تحت قتل کیا تھا۔

5 نومبر کو اعلان کیا گیا تھا کہ پاکستان جانے کے لیے مسلمان پولیس لائنز میں اکٹھے ہوجائیں، اگلے دن خواتین اوربچوں سمیت مسلمانوں کو ٹرکوں میں بھرکر پاکستان کے لیے روانہ کیا گیا تاہم منزل پر پہنچنے سے قبل ہی بھارتی اور ڈوگرہ فوج اور ہندو بلوائیوں نے ان کوقتل کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں