بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

مشال ملک کی وزیراعظم عمران خان کو کامیاب دورہ امریکا پر مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا مسئلہ کشمیر کے حل پر امریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش خوش آئند ہے، امید ہے امریکا ماضی کی طرح مسئلہ کشمیر حل کیلئے مزید اقدامات کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے وزیراعظم عمران خان کوکامیاب دورہ امریکا پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا مسئلہ کشمیر کےحل پرامریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش خوش آئندہے، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امریکی ثالثی کاکردار انتہائی اہم ہے۔

مشال ملک کا کہنا تھا خطے میں قیام امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، امیدہےامریکاماضی کی طرح مسئلہ کشمیرحل کیلئے مزید اقدامات کرے گا، مسئلہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی ، امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان بھارت کے مابین ثالثی کی پیش کش کی۔.

مزید پڑھیں : امریکی صدر نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر دی

صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ عمران خان اور میں دونوں نئے لیڈرز ہیں، مسئلہ کشمیر پر دونوں لیڈرز بڑا کردار ادا کر سکتے ہیں، کشمیر اور افغانستان کا مسئلہ حل ہوگا تو پورے خطے میں خوش حالی ہوگی۔

ملاقات کے بعد امریکی صدر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ہم وزیر اعظم عمران خان کا امریکا میں خیرمقدم کرتے ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے میں کوئی کردار ادا کر سکتا ہوں تو بہت خوشی ہوگی، پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات کا علم ہے، ملاقات میں پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے لیے بھی بات ہوگی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں