بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کشمیریوں کا سب سے بڑا ہتھیار شہدا کا خون ہے، مشعال ملک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ کشمیریوں کا سب سے بڑا ہتھیار شہدا کا خون ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مشعال ملک نے کہا کہ شہداء کی قربانی ہمیں توانائی دیتی ہے کہ ہم حق اور سچ کیلئے کھڑے رہیں، کشمیری ڈرپوک نہیں نڈر قوم ہے، کشمیری کبھی نہیں جھکیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ بھارت کا دہشت گردی کا نیٹ ورک پوری دنیا میں پھیل چکا ہے، حال ہی میں میری والدہ کو بھارت نے اپنے دہشت گرد نیٹ ورک کے ذریعے سلو پوائزنگ سے شہید کروایا۔

انہوں نے کہا کہ حریت رہنماؤں کو بھارت قتل کر رہا ہے، نوجوانوں،بزرگوں کو جیلوں ڈالا جا رہا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ دنیا کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔

اس سے قبل جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ 5 فروری ظلم کیخلاف جدوجہد، حق کی حمایت اور آزادی کی تحریک کا دن ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، بھارت کے مظالم تاریخ کا سیاہ ترین باب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں بھارتی ظلم پر کب بولیں گی؟ جے یو آئی آج بھر پور طریقے سے یوم یکجہتی کشمیر منائے گی، اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد میں بھارت کا منفی رویہ رکاوٹ ہے۔

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما نے کہا کہ یو این کشمیر میں استصواب رائے کے حوالے سے ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا ہے، اقوام متحدہ کی جانب سے قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے۔

یوم یکجہتی کشمیر آج بھرپور جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ تسلط کا عالمی برادری نوٹس لے، انصاف کے نام پر بنی اقوام متحدہ کشمیر کے لیے کب حرکت میں آئے گی؟۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں