ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

بھارتی مظالم کے آگے یاسین ملک ہمت ہارنے والے نہیں ہیں، مشعال ملک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی مظالم کے آگے یاسین ملک ہمت ہارنے والے نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتے وہی امر ہوجاتے ہیں، یاسین ملک ایک بہادر لیڈر ہیں۔

مشعال ملک نے کہا کہ 5 ہزار بار ہتھیار اٹھانے والے کشمیری یاسین ملک تھے، وہ آج کل بھارت کی تہاڑ جیل میں قید ہیں، یاسین ملک ہمت ہارنے والے نہیں ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ یاسین ملک نے آزادی کی جدوجہد میں مشکلات جھیلیں، ہمیں مشکلات میں اللہ پر اعتماد رکھنا چاہئے، قائد اعظم نے بیماری کے باوجود عزم سے دشمن کا مقابلہ کیا۔

مزید پڑھیں: عالمی ضمیر جاگے نہ جاگے ہمیں بھارت سے لڑکر ہی آزادی لینا ہوگی: مشعال ملک

واضح رہے کہ اس سے قبل مشعال ملک کا کہنا تھا کہ دن گزرنے کے ساتھ نوجوانوں میں آزادی کا جذبہ بڑھ رہا ہے، عالمی ضمیر جاگے نہ جاگے ہمیں بھارت سے لڑکر ہی آزادی لینا ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی تسلط سے نجات کا سورج طلوع ہونے کو ہے، دنیا کے منصف سوجائیں تو پھر اللہ کی لاٹھی چلتی ہے۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیری قوم مایوس نہیں، آزادی لے کر ہی رہے گی۔ وادی میں برفباری، لاک ڈاؤن اور بھارتی فوج کے مظالم نے کشمیریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے، مودی سرکار کسی صورت آزادی کی تحریک دبا نہیں سکتی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں