اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے یوم پاکستان پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا آزادی کی قدرمقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے زیادہ کون جان سکتا ہے، آئے روز کشمیریوں کی لاشیں گرائی جارہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے یوم پاکستان پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا یوم پاکستان پراپنی اور کشمیری قوم کی طرف سے مبارکبادپیش کرتی ہوں ، آزادی کی قدرمقبوضہ جموں وکشمیر کےعوام سےزیادہ کون جان سکتا ہے۔
[bs-quote quote=” بھارتی قبضےاورتسلط کےخلاف کشمیری قوم اٹھ کھڑی ہوئی ہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”مشال ملک”][/bs-quote]
مشال ملک کا کہنا تھا جموں وکشمیرمیں قابض بھارت کےنہتےکشمیریوں پرمظالم جاری ہیں، آئےروزکشمیریوں کی لاشیں گرائی جارہی ہیں، آزادی کامطالبہ کرنےوالی حریت قیادت پرپابندیاں لگائی جارہی ہیں۔
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا حریت قائدین کوجیلوں میں بند،تشددکانشانہ بنایا جارہاہے، یاسین ملک کوجموں جیل میں قیدکرکےپبلک سیفٹی ایکٹ لگادیاہے۔
ان کا کہنا تھا بھارتی قبضےاورتسلط کےخلاف کشمیری قوم اٹھ کھڑی ہوئی ہے، پاکستان زندہ باد، کشمیر پائندہ باد۔
مزید پڑھیں : یوم پاکستان پراسلام آباد میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ
خیال رہے آج یوم پاکستان ملی جوش اور جزبے سے منایا جار ہا ہے، دن کا آغاز وطن عزیز کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاوں سے ہواجبکہ وفاقی دارلحکومت اسلام اباد کا کیولری گرائونڈ اکتیس توپوں کی سلامی سے گونج اٹھا۔
یوم پاکستان کے دن اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ ہوئی ،سعودی عرب اور آذربائیجان کے دستوں نے پریڈ میں شرکت کی، تقریب کے مہمان خصوصی ملیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد ہیں