اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ آج بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے، قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے بانی پاکستان کی سالگرہ اور کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے، پاکستان میں اقلیتیں آزاد فضاؤں میں سانس لے رہی ہیں۔
[bs-quote quote=”اقلیتوں نے ہمیشہ کشمیریوں پر مظالم کے خلاف احتجاج کیا” style=”style-6″ align=”left” author_name=”مشال ملک”][/bs-quote]
مشال ملک نے کہا کہ قوم کرسمس کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے، مسیحی برادری نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق میں آواز اُٹھائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا جبکہ اقلیتوں نے ہمیشہ کشمیریوں پر مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔
واضح رہے کہ آج ملک بھر میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 143 واں یوم پیدائش ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، قائد اعظم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔
مزید پڑھیں: معصوم کشمیریوں کا بہتا خون دنیا سے انصاف کا تقاضا کر رہا ہے، مشال ملک
دوسری جانب پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مسیحی برادری کرسمس کا تہوار جوش و خروش سے منارہی ہے، ملک کے بیشتر شہروں میں مذہبی تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور ملکی ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔