پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیر میں کورونا کی بگڑتی صورتحال، وینٹی لیٹر بھارت منتقل، ‘دنیا کشمیریوں کو انسان کیوں نہیں سمجھتی’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حریت رہنمایاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے باوجود وینٹی لیٹر بھارت منتقل کردیے ، دنیا کشمیریوں کو انسان کیوں نہیں سمجھتی۔

تفصیلات کے مطابق حریت رہنمایاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں دن بدن کورونا صورتحال بگڑتی جارہی ہے، وادی میں دو لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے اور 2500سے زائدکشمیری کورونا کے باعث جاں بحق ہوچکےہیں۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کوروناکے4ہزار سے زائد کیس آج رپورٹ ہوئے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں کل 250 وینٹی لیٹر موجود تھے، بھارتی حکومت نے وہ بھی مقبوضہ کشمیر سے بھارت منتقل کر دیے۔

حریت رہنما کی اہلیہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قید کشمیریوں کوتہاڑ جیل منتقل کیا جارہا ہے، تہاڑ جیل میں تیزی سے کورونا پھیل رہا ہے، جیل میں ویکسین سمیت ٹیسٹ کی سہولت نہیں دی جارہی۔

مشعال ملک نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا دنیا کشمیریوں کو انسان کیوں نہیں سمجھتی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں