اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کہا ہے کہ تمام مسلم ممالک کو جی 20 کانفرنس کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے چین کی جانب سے سری نگر میں جی 20 اجلاس میں شرکت سے انکار پر اپنے بیان میں کہا کہ چین کا جی 20اجلاس کا حصہ نہ ہونا بڑا فیصلہ ہے، چین کا شرکت نہ کرنا دنیا کو پیغام ہے،کشمیر متنازعہ خطہ ہے۔
مشعال ملک نے مطالبہ کیا کہ تمام مسلم ممالک کو جی 20 کانفرنس کا بائیکاٹ کرنا چاہیے، بھارت نے جی 20 کانفرنس کی سیکیورٹی کے نام پر کشمیریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیری خواتین کو گھروں میں ہراساں کیا جارہا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
یاد رہے چین نے سری نگر میں ہونے والے جی ٹوئنٹی اجلاس میں شرکت سے صاف انکار کردیا ہے ، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وینگ وینبن نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمتنازعہ علاقہ ہے اور چین متنازع علاقے میں کسی بھی قسم کے جی 20 اجلاسوں کے انعقاد کا سختی سے مخالف ہے اور ایسے کسی بھی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔