اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ ہندوستانیو مت بھولو جشن تلے کشمیریوں کا خون ہے، کشمیریوں کوآزادی دینے تک کسی ہندوستانی کوجشن نہیں منانا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھارتی یوم آزادی پر ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہندوستان آج آزادی کا جشن منا رہا ہے، ہندوستانیو مت بھولو جشن تلے کشمیریوں کا خون ہے۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر کو نہتی قوم کا قبرستان بنا دیا ہے اور کشمیریوں سےجینے،مرنے،آزادی کےحقوق چھین لئے، کشمیریوں کوآزادی دینے تک کسی ہندوستانی کوجشن نہیں منانا چاہیے۔
#15AugustBlackDayForKashmiris #15AugustBlackDay #KashmirWantsFreedom #KashmiriLivesMatter #kashmir #justice for #kashmiris #Freeyasinmalik Wake up @UN @antonioguterres @hrw @amnesty @ICRC @UN_HRC pic.twitter.com/2lAefqqIVv
— Mushaal Hussein Mullick (@MushaalMullick) August 14, 2020
خیال رہے بھارت کے یوم آزادی پر آج مقبوضہ وادی میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، یوم سیاہ پر بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال ہیں، قابض انتظامیہ نے مظاہرے روکنے کے لیے مقبوضہ علاقے میں پابندیوں کو مزید سخت کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر کی قانونی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کا رواں ماہ ایک سال پورا ہو گیا ہے، وادی میں اس عرصہ بدترین لاک ڈاؤن رہا، ہزاروں کشمیری بھارتی فورسز کے تشدد اور فائرنگ سے زخمی ہوئے اور سیکڑوں لاپتا کیے گئے ہیں۔