اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

بابری مسجد کیس کا فیصلہ انصاف کا خون ہے، مشال ملک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا کہ بابری مسجد کیس کا فیصلہ انصاف کا خون ہے ، بھارت کی سب سے بڑی عدالت بھی انتہاپسندوں کے آگے بے بس ہے۔

تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے بابری مسجد کیس کے فیصلے پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا بھارتی سپریم کورٹ کا بابری مسجد کیس پر فیصلہ انصاف کا خون ہے، بھارتی عدالت کے فیصلے سے مودی سرکار کا انتہا پسند چہرہ بے نقاب ہوگیا۔

مشال ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان اقلیتوں کومذہبی آزادی اورسہولیات دےرہاہے، مودی سرکار نےبھارت میں اقلیتوں پرعرصہ حیات تنگ کررکھاہے، بھارت کی سب سےبڑی عدالت بھی انتہا پسندوں کے آگے بے بس ہے۔

مزید پڑھیں : بابری مسجد کی جگہ مندر بنے گا، بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ

یاد رہے بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی متنازع زمین ہندوؤں کو دینے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا بھارتی حکومت کی زیرنگرانی بابری مسجد کی جگہ مندر بنے گا اور مسلمانوں کو ایودھیا میں متبادل جگہ دی جائے۔

فیصلے میں سنی اور شیعہ وقف بورڈز کی درخواستیں مسترد کردی گئیں تھیں اور کہا گیا تھا کہ تاریخی شواہد کے مطابق ایودھیارام کی جنم بھومی ہے، بابری مسجد کا فیصلہ قانونی شواہد کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں