تازہ ترین

چوہدری پرویزالٰہی کوگرفتار کرلیا گیا

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کےصدرپرویزالٰہی...

بھارتی خفیہ ایجنسی را، بھارتی میڈیا اور بلوچ دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب

اسلام آباد : بلوچستان سے متعلق عالمی پراپیگنڈے کیلئے...

یاسین ملک کی جان کو خطرہ، مشعل ملک کا اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے شوہر کی بیماریوں کے باعث بگڑتی حالت پر دنیا کو آگاہ کر دیا۔

مشعل ملک نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بدتر ہوتی جا رہی ہے، حریت رہنماؤں سمیت کشمیریوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، یاسین ملک کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں، وہ بیماریوں کی وجہ سے انتہائی کمزور ہو چکے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے جی 20 اجلاس پر مشعل ملک نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جشن منانا چاہتا ہے، کشمیر میں لوگ کمزور ہوتے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے جی 20 کے سب ممالک کو خط لکھے ہیں، جتنے بھی ممالک جا رہے ہیں ان کو بائیکاٹ کرنا چاہیے، سب سے اپیل کرتی ہوں 22 مئی کو کشمیر کیلیے باہر نکلیں۔

Comments