جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

’ریما سے متعلق نازیبا بیان پر ناصر ادیب معافی مانگیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ مشی خان نے ریما سے متعلق نازیبا بیان دینے پر فلمساز ناصر ادیب سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔

اداکارہ مشی خان نے سوشل میڈیا پر ناصر ادیب کے ایک بیان پر سخت ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ سردی بڑھنے کے ساتھ کچھ لوگوں کے دماغ عجیب ہوگئے ہیں ہماری سوسائٹی میں گڑھے مردے نکال کر اس پر بات کرنا عام ہوگیا ہے۔

مشی خان نے کہا کہ پوڈ کاسٹ کا جو ٹرینڈ شروع ہوا اس میں لوگوں کو سمجھ نہیں آرہی ہے کہ کہاں پر فل اسٹاپ ہے اور کہاں پر بات کرنی ہے، ناصر ادیب صاحب اس عمر میں اس طرح کی بات کریں گے مجھے بالکل بھی توقع نہیں تھی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ریما کا جہاں سے بھی تعلق ہے وہ میری اچھی دوست ہیں، مجھے دکھ ہوا، مجھے نہیں معلوم وہ صحیح کہہ رہے ہیں یا غلط لیکن ناصر ادیب نے ان کے بارے میں جو بھی الفاظ کہے انہیں معافی مانگنی چاہیے۔

مشی خان نے کہا کہ ناصر ادیب کو سوچنا چاہیے کہ ایک انسان کی زندگی پچیس سالوں میں بدل جاتی ہے اور آپ اب جاکر اس طرح کی باتیں کررہے ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے آپ پوڈ کاسٹ میں ایک دوسرے کے اوپر کیچڑ اچھال رہے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ریما خان کی فیملی اور دوست ہیں، آپ نے ان کے بارے میں اس طرح کی بات کرکے چھوٹے پن کا مظاہرہ کیا ہے اس سے ریما کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

مداحوں نے مشی خان کے اس موقف کو سراہا اور انہیں ریما خان کی حمایت میں آواز اٹھانے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں