منگل, دسمبر 17, 2024
اشتہار

مشی خان نے نواز شریف کو ’جھوٹا‘ قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مشی خان نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ کے قائد نواز شریف کو جھوٹا قرار دے دیا۔

اداکارہ مشی خان نے نواز شریف کی لندن میں میڈیا سے گفتگو پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’توبہ اتنا جھوٹ بولتے ہیں آپ لوگوں سے جان جب چھوٹے گی انکل۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں اداکار منیب بٹ نے بھی لندن میں شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات پر تنقید کی اور ملکی معیشت کے کچھ اعدادو شمار شیئر کیے۔

اداکار نے لکھا کہ فنانشل مارکیٹ، اسٹاک ایکسچینج، سرمایہ کار، اسٹیٹ بینک، روپیہ کی قدر سب تباہ ہورہی ہے اور یہ لوگ لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وہ تباہی مچائی ہے پاکستان میں ابھی میں نے مختصر الفاظ میں ردعمل دیا ہے ایسی تباہی پہلے کسی نہ دیکھی ہے اور نہ آئندہ کبھی کوئی دیکھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بندہ پاکستان کو تباہی کی جانب لے جارہا تھا شکر کریں کہ اس سے جان چھوٹ گئی ہے اور انشا اللہ اور اب جان اب آئندہ ہمیشہ کے لیے چھوٹ جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں