پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

مشی خان کا عفت عمر کو ماہرِ نفسیات سے رجوع کرنے کا مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مشی خان نے عفت عمر کو ماہرِ نفسیات سے رجوع کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز عفت عمر نے ٹوئٹ کیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں لہٰذا وہ دھرنے میں شریک نہیں ہوں گی۔

عفت عمر نے یہ ٹوئٹ طنزیہ کیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ”مطلب جو شریک ہوں گی وہ گھریلو خواتین نہیں؟“

اس پر ردعمل دیتے ہوئے اداکارہ مشی خان نے کہا کہ مجھے اب یقین ہوگیا ہے کہ تمہیں کسی ماہرِ نفسیات کے پاس جانے کی ضرورت ہے۔ اس کی وجہ بتاتے ہوئے مشی خان نے کہا کہ تمہارا ذہنی توازن بگڑ چکا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹاک ٹاکر کے وضاحتی بیان پر مشی خان کا ردعمل

کچھ روز قبل مشی خان نے مارگلہ ہلز پر مبینہ طور پر آگ لگا کر ویڈیو بنوانے والی ٹاک ٹاکر کے وضاحتی بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

انسٹا گرام پر مشی خان نے اسٹوری میں ٹک ٹاکر کے وضاحتی بیان کو جعلی قرار دے دیا اور کہا کہ ٹک ٹاکر نے اپنے عمل کو چھپانے کے لیے ایک جھوٹی کہانی بنائی، مجھے یقین ہے کہ اس نے سب جھوٹ کہا، انہیں مطالعے اور کچھ عقل کی ضرورت ہے۔

اداکارہ نے کہنا تھا کہ اگر آگ لگی تھی تو رپورٹ کرتیں، ٹک ٹاک بنانی ضروری تھی؟ انہوں نے ٹاک ٹاکر کی ویڈیو کو مجرمانہ عمل قرار دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں