پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مشی خان نے بالی وڈ اداکارہ و سیاست دان کنگنا رناوت کو پاکستان کے خلاف زہر اگلنے پر اڑے ہاتھوں لیا ہے۔
پاک بھارت کشیدگی کے دوران بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے پاکستان اور پاکستانی عوام کیخلاف برے الفاظ استعمال کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
مشی خان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کنگنا رناوت تمہیں پاکستان کا جواب(آپریشن بنیان مرصوص) کیسا لگا، مزہ آیا، پاکستان اور اس کی عوام کیلئے برا کہنا تمہیں مہنگا پڑ گیا ہے۔
View this post on Instagram
مشی خان نے مزید کہا کہ کنگنا! آئندہ بولنے سے پہلے سوچنا سیکھو، ہم اپنے ملک اور عوام کے تحفظ کے لیے ہمیشہ تیار ہیں، پہلے اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھو کہ تم خود کیا ہو۔
مشی خان نے طنزیہ انداز کنگنا کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ آؤ، کرکٹ میچز کی طرح ایک مڈل گراؤنڈ چیلنج کر لیتے ہیں، یقین رکھو، تمہارے لیے میرا ایک مکا ہی کافی ہوگا۔
واضح رہے کہ مشی خان طویل عرصے سے بھارت کی پالیسیوں پر تنقید کرتی آئی ہیں اور ہر موقع پر پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کی حمایت میں آواز بلند کرتی رہی ہیں۔