پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

شکر ہے جن سے میری شادی ہونا تھی نہیں ہوئی، مشی خان

اشتہار

حیرت انگیز

مشی خان نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ جن سے میری شادی ہونا تھی نہیں ہوئی، اب میں انکو دیکھتی ہوں تو حیران رہ جاتی ہوں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مشی خان نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ لوگ بچوں کے لیے شادی کرتے ہیں لیکن میں تو خود ایک بچہ ہوں مجھے شادی نہ کرنے پر کوئی افسوس نہیں ہے۔

ماضی کی نامور اداکارہ نے کہا کہ اکیلے زندگی گزارنا اتنا آسان نہیں، بہت سے لوگ ہیں انھیں بغیر شادی کے دیکھ کر فکر مند ہوتے ہیں لیکن خدا نے تمام مخلوق کو صرف ایک کام کے لیے پیدا نہیں کیا۔

- Advertisement -

مشی جو کہ 50 برس کی ہوچکی ہیں انھوں نے بتایا کہ شاید میری زندگی کا مقصد بالکل مختلف ہے۔ لوگ بچے پیدا کرنے کے لیے شادی کرتے ہیں لیکن اگر آپ خود ایک بچہ ہیں تو آپ مزید بچوں کو لاکر کیا کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ جس سے شادی کرنے والی تھی اس سے شادی نہیں ہوئی، آج اس شخص کو دیکھتی ہوں تو شکر ادا کرتی ہوں کہ اللہ نے مجھے پاگل اور موٹے لوگوں سے بچا لیا.

اداکارہ نے کہا کہ مجھے 16، 17 سال کی عمر میں شادی کرنے کا بڑا شوق تھا اور اس شوق کی وجہ صرف نئے کپڑے اور مختلف قسم کے پکوان تھے.

مشی کا ماننا ہے کہ شادی شدہ میاں بیوی میں کسی ایک میں صبر ہونا ضروری ہے، کچھ لوگ کڑوروں روپے اپنی شادیوں میں خرچ کرتے ہیں لیکن کچھ مہینے بعد ہی ان کی علیحدگی ہوجاتی ہے

انھوں نے یہ بھی مشہور دیا کہ زندگی کے ہر لمحے کو سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کرنا چاہیے خاص طور پر اپنے بچوں کی تصاویر اور ویڈیو پوسٹ نہیں کرنی چاہیے کیونکہ نظر لگ جاتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ بھارتی اداکار ہر وقت سوشل میڈیا پر اپنی شادی اور بچوں کی تصاویر پوسٹ نہیں کرتے، پاکستانی اداکاروں کو اس کے برعکس عوام کو ہر چیز دکھانے کی عادت اور شوق ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں