اوٹاوا: مس کینیڈا مقابلے کی فائنل میں جگہ بنانے والی ٹک ٹاک اسٹار اسکائی ڈائیونگ کے دوران انتقال کرگئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اکیس سالہ ٹک ٹاک اسٹار تانیا پردازی ٹورنٹو میں اپنی پہلی سولو اسکائی ڈائیو کے دوران حادثے کا شکار ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق اسکائی ڈائیونگ کے دوران سے چھلانگ مارنے کے بعد بروقت پیراشوٹ نہ کھلنے پر موت کے منہ میں چلی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق وہ اسکائی ڈائیونگ کے دوران آسمان سے چھلانگ مارنے کے دوران بروقت پیراشوٹ نہ کھلنے ان کی موت کی وجہ بنی، یہ حادثہ گذشتہ ماہ کی ستائیس تاریخ کو پیش آیا۔
تانیا پردازی ٹورنٹو یونیورسٹی میں فلاسفی کی طالبہ تھیں اور خطرناک مہم جوئی کے لیے شہرت رکھتی تھی، اس کے علاوہ تانیا معروف ٹک ٹاک اسٹار بھی تھیں جن کے ٹک ٹاک پر ایک لاکھ سے زیادہ فالوورز تھے۔