تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

روس سے جنگ، سابق مس یوکرین نے اسلحہ اٹھا لیا

کیف: سابق ملکہ یوکرین نے اپنے ملک کے دفاع کے لیے اسلحہ اٹھا لیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یوکرین پر روس کے حملوں میں تیزی آتی جارہی ہے اور یوکرینی دارالحکومت کیف سمیت مختلف شہروں میں خونریز جھڑپیں جاری ہیں۔

روس کے خلاف ملکی دفاع میں یوکرینی عوام بھی حصہ لے رہے ہیں، ایسے میں سابق مس یوکرین انستاسیا لینا نے بھی ہتھیار اٹھالیے ہیں۔

2015 میں مس یوکرین کا ایوارڈ جیتنے والی حسینہ انستاسیا لینا نے انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں وہ اسلحہ اٹھائے کیف کے جنگ سے متاثرہ علاقے میں پوزیشن سنبھالےکھڑی ہیں۔

یہ تو واضح نہیں ہے کہ یوکرینی حسینہ واقعی میں فوجی خدمات انجام دے رہی ہیں یا انہوں نے صرف اپنے لوگوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے یہ تصاویر شیئر کی ہیں۔

انستاسیا لینا اس سے قبل بھی یوکرین فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے فوجی یونیفارم میں تصاویر کھنچواچکی ہیں بلکہ وہ بنیادی عسکری تربیت بھی حاصل کرچکی ہیں۔

خیال رہے کہ یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی ملکی دفاع کے لیے 18 سے 60 سال کے تمام سابق فوجیوں اور عام شہریوں سے جنگ میں حصہ لینےکی اپیل کرچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -