تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

بھارتی مس یونیورس ہرناز کور حجاب کے حق میں بول پڑیں

ممبئی: بھارت میں 2021 میں مس یونیورس کا اعزاز حاصل کرنے والی ہرناز کور سندھو نے حجاب پر پابندی کے خلاف اپنے آواز بلند کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مصدقہ اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مس یونیورس ہرناز کور پریس کانفرنس میں میڈیا کے سوالات کے جواب دے رہی ہیں۔

جب ان سے بھارت میں جاری حجاب تنازع کے بارے میں پوچھا گیا تو ہرناز کور نے کہا کہ ایمانداری سے کہتی ہوں کہ ہمیشہ لڑکی کو ہی کیوں نشانہ بنایا جاتا ہے، حجاب کے معاملے میں بھی لڑکی کو ٹارگیٹ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لڑکی جیسے جینا چاہتی ہے اسے جینے دیا جائے، اسے اپنے مقام تک پہنچنے دیا جائے، وہ اس کا پیغام ہے، اس کے پاس اڑنے کے لیے پر ہیں اسے مت کاٹا جائے، اگر کاٹنے ہیں تو اپنے آپ کے کاٹو۔

مس یونیورس کے اس جواب کے پر پریس کانفرنس میں موجود لوگوں نے تالیاں بجائیں۔

ایک صحافی کے سوال کرنے والے فرد کو تقریب کے موڈریٹر کی جانب سے روکا گیا تاہم ان کا اصرار تھا کہ مس یونیورس کو جواب دینے دیا جائے۔

پریس کانفرنس کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا ہے اور ان کے مؤقف کی تائید کیا جا رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -